جنوبی ایشیا میں تمام مسلح تنظیموں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے: امریکی وزیرخارجہ

Mike Pompeo

Mike Pompeo

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی وزیرخارجہ مائک پومپے نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں تمام عسکریت پسند اور مسلح تنظیموں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہونی چاہئے۔

امریکی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ خارجہ مائک پومپے نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر بات کی۔

مائک پومپے نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری لانے کے طریقہِ کار، افغانستان میں سیاسی اتفاقِ رائے کی اہمیت اور جنوبی ایشیا میں تمام دہشتگرد تنظیموں کے خلاف بلا تفریق کارروائی پر تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے قبل ازیں امریکا نے پاکستان کو دی جانے والی فوجی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا۔