ساؤتھ ایشین گیمز: قومی ہاکی ٹیم آج بنگلا دیش کے ساتھ مد مقابل ہو گی

National Hockey Team

National Hockey Team

گوہاٹی (جیوڈیسک) بھارت میں جاری بارہویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان وائٹس کی فتوحات نے فیصلہ کن مقابلے کے قریب پہنچا دیا۔ گرین شرٹس کا آج بنگلا دیش کے ساتھ جوڑ پڑے گا۔

قومی ہاکی ٹیم یہ میچ جیت کر کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک ہی مکمل نہیں کرے گی بلکہ فائنل میں سیٹ پکی کر لے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہو گا۔

پاکستان وائٹس ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم زبردست فتوحات سے حریف ٹیموں پر دھاک بٹھا چکی ہے۔ روایتی حریف بھارت کو انہی کی سرزمین پر ہرا کر کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔

ساؤتھ ایشین گیمز میں قومی ٹیم نے سری لنکا کو تین صفر سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا جبکہ میزبان بھارت کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔