جنوبی کوریا ہائی آلٹی چیوڈ ائیر دیفنس میزائل کو نصب کر رہا ہے

 THAAD Missile

THAAD Missile

‘ سیونگ جو (جیوڈیسک) جنوبی کوریا، شمالی کوریا کے خطرے کے مقابل ملک کے جنوب مشرقی قصبے’ سیونگ جو ‘ میں ہائی آلٹی چیوڈ ائیر دیفنس THAAD میزائل کو نصب کر رہا ہے۔

نائب وزیر دفاع ریو جے سیونگ نے کہا ہے کہ یہ میزائل سسٹم آنے والے سال میں نصب کر دیا جائے گا اور یہ سسٹم جنوبی کوریا کی دو تہائی زمین کو شمالی کوریا کی طرف سے آ سکنے والے جوہری اور میزائل خطرات سے بچائے گا۔

موضوع کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئیں تاہم یہ کہا گیا ہے کہ میزائل سسٹم کو اس پہاڑ پر نصب کیا جائے گا کہ جہاں جنوبی کوریا نےائیر ڈیفنس توپ یونٹ کو متعین کر رکھا ہے۔

جنوبی کوریا کے حکام کی طرف سے سیونگ جو قصبے میں میزائل کی تنصیب کا بیان جاری کئے جانے کے بعد مقامی حکام نے وزارت دفاع کو شکایتی مراسلے روانہ کئے ہیں۔

دس افراد کی طرف سے بھیجے گئے اس مراسلے کے ترجمان بائی جے مان نے کہا ہے کہ ہم THAAD میزائل کی تنصیب کے مکمل طور پر خلاف ہیں۔

واضح رہے کہ 45 ہزار کی آبادی والے سیونگ جو کی عوام کا موقف ہے کہ THAAD سے الیکٹرومگنیٹک لہریں پھیلیں گی جس کی وجہ سے صحت کے مسائل پیدا ہوں گے۔

قصبے سے تقریباً 200 افراد نے وزارت دفاع کا احتجاجی دورہ بھی کیا ہے۔