جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات: مون جے اِن نے کامیابی کا اعلان کر دیا

Moon Jae-in

Moon Jae-in

کوریا (جیوڈیسک) جنوبی کوریا میں آج ہونے والے صدارتی انتخابات میں بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والے وکیل مون جے اِن نے کامیابی کا اعلان کر دیا ہے۔

ابتدائی، غیر حتمی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار مون کے حق میں 41.4 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں جبکہ ان کے قریب ترین قدامت پسند ہونگ جون پیو تھے، جن کے حق میں 23.3 فیصد ووٹ پڑے۔ جنوبی کوریا میں بدعنوانی کے الزامات کے تحت سابق خاتون صدر پاک گن ہے کی برطرفی کے بعد جنوبی کوریا میں یہ صدارتی انتخابات کرائے گئے ہیں۔