جنوبی کوریا کا احتجاجی کتابچے فضا میں چھوڑ کر انوکھا احتجاج

South Korea Protest

South Korea Protest

سیئول (جیوڈیسک) شمالی کوریا کے حالیہ جوہری تجربے اور راکٹ داغے جانے کے خلاف جنوبی کوریا کے شہریوں نے غباروں کے ذریعے احتجاجی کتابچے فضا میں چھوڑ کر انوکھا احتجاج کیا۔

دارالحکومت سیئول کے قریب سرحدی شہر ’پاجو ‘ میں مظاہرین نے 50 ہزار کتابچوں پر مشتمل پمفلٹ تین غباروں کی مدد سے فضا میں بھیجے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کتابچوں میں شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ کے نام پیغام بھیجا ہے جس میں ان سے شمالی کوریا کےجوہری ا ور میزائل پروگرام کی سخت مذمت کی ہے۔

اس کے علاوہ کتابچے میں 2010 میں مبینہ طور پر شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کی کشتی کو ڈبو نے کی بھی یادگار پیش کی گئی ، جس میں 46 ماہی گیر سوار تھے۔