جنوبی کورین گروپ کی جانب سے شمالی کوریا میں حکومت مخالف پمفلٹس کی تقسیم

South Korea

South Korea

سیئول (جیوڈیسک) جنوبی کوریا کے ایک سرگرم گروپ کی جانب سے شمالی کوریا میں حکومت مخالف پمفلٹس کی تقسیم کی گئی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا کے گروپ کا نام ’فائٹرز فار فری نارتھ کوریا‘ ہے۔

اِس گروپ نے تین دنوں میں دوسری مرتبہ شمالی کوریائی قیادت کو تنقید پر مشتمل پمفلٹ گرائے ہیں۔ یہ پمفلٹ بڑے غباروں کے ذریعے گرائے گئے۔ ان میں خاص طور پر شمالی کوریائی لیڈر کِم جونگ اْن کو ہدف تنقید بنایا گیا ہے۔

اِس گروپ نے شمالی کوریا میں اگلے تین ماہ کے دوران دس ملین پمفلٹ گرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ جزیرہ نما کوریا کے دونوں ملک حالتِ جنگ میں ہیں اور سرحدوں پر بھاری فوجیں تعینات ہیں۔