جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں ڈرون حملہ، دو افراد ہلاک

Drones

Drones

وانا (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان کے علاقے کریکوٹ میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ تحصیل وانا کے علاقے کریکوٹ میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک گھر کو نشانہ بنایا۔

اور دو میزائل داغے جس سے گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے جن کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ امریکی جاسوس طیارے کے حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔