جنوبی وزیرستان، ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سیاسی محرر سمیت 3 افراد جاں بحق

Wana

Wana

وانا (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر وانا کے سرحدی علاقے ارغزئی میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں پولیٹیکل محرر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پولیٹیکل محرر ارغزئی بازار سے وانا جا رہا تھا کہ راستے میں ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہو گیا۔ جاں بحق ہونیوالے دیگر 2 افراد مقامی تھے۔

پولیٹیکل محرر کے ساتھ گاڑی میں وانا بازار جا رہے تھے۔ مقامی افراد نے لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔