جنوبی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

Abdul Razaq and Mumtaz Hussein

Abdul Razaq and Mumtaz Hussein

راولپنڈی (جیوڈیسک) ملک دشمنوں کے خلاف آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے لدہ میں کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔ 2 جوان بھی وطن پر قربان ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لدہ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ آپریشن میں دیگر دہشتگردوں کیساتھ انتہائی مطلوب دہشتگرد ننکار بھی مارا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار عبدالرزاق اور حوالدار ممتاز حسین جام شہادت نوش کر گئے۔

دہشگردوں کے قبضے سے جدید مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں جن کے ذریعے وہ افغانستان کے صوبے پکتیا میں منصوبہ سازوں کیساتھ رابطے میں تھے۔ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔