جنوبی کیلیفورنیا کے جنگلوں میں لگی آگ بے قابو ہوگئی

Southern California Forests Fire

Southern California Forests Fire

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) جنوبی کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی ، درجنوں فائر فائٹرز ، ہیلی کاپٹرز اور دیگر مشینری کی مدد سے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہائی وے کے قریب جنگل میں لگنے والی آگ وسیع رقبے پر پھیل گئی۔ ایک ہزار افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ۔ درجنوں فائر فائٹرز ، پانچ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

حکام کے مطابق خشک ہواؤں کی وجہ سے آگ پھیلتی جا رہی ہے ، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں کی جا سکی۔