جنوبی سپین میں شدید بارشیں اور سیلاب، درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں

Flood

Flood

میڈرڈ (جیوڈیسک) سپین کا صوبہ، المیریا طوفانی بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں سڑکیں تیز بہاؤ والے دریا میں بدل گئیں۔

گاڑیاں اور ٹرک پانی کے آگے نہ ٹھہر سکے۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ گیراج، بیس منٹس، دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ سپین کے جنوبی صوبے گزشتہ کئی روز سے تیز بارش کی لپیٹ میں ہیں۔

خراب موسم کی وجہ سے یہاں متعدد پروازوں کا رخ بھی موڑ دیا گیا ہے۔