جنوبی سوڈان میں کم عمر کے بچوں کو مسلح کرنے کی اطلاعات

Children Armed

Children Armed

سوڈان (جیوڈیسک) حکومتِ جنوبی سوڈان نے ملک میں نئی جھڑپوں کے خدشات کے پیش نظر سینکڑوں کی تعداد میں بارہ سال کی عمر کی بچوں کو مسلح کیا جا رہا ہے۔

ایسوسی ایٹیڈ پریس ایجنسی کی اطلاع کے مطابق ان کےپااس موجود اقوام متحدہ کی دستاویزات حالات پر مکمل طور پر روشنی ڈالتی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ایک نمائندئے کے مطابق جنوبی سوڈان کے ایک دیہات میں تمام بچوں کو مسلح کیا جا رہا ہے۔

مسلح کیے جانے والے بچوں کی عمریں بارہ سال سے کم بتائی جا رہی ہیں۔

بچوں کی عمر کے بارہ سال ہونے کے بارے میں پہلے کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

اس سے قبل جنوبی سوڈان اقوام متحدہ سے چار ہزار فوجی جنوبی سوڈان میں متعین کرنے کا مطالبہ کرچکا ہے جس کی اقوام متحدہ نے گزشتہ ہفتےمنظوری دے دی تھی۔

جنوبی سوڈان میں اکثر و بیشتر بچوں کو مسلح کیے جانے کی اطلاعات ملتی رہتی ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی سوڈان نے سن 3013 میں 16 ہزار بچوں کو مسلح کیا گیا تھا۔

افریقہ کے کئی ایک ممالک جن میں نائیجریا، جمہوریہ وسطی افریقہ بھی شامل ہیں چھوٹی عمر کے بچوں کو مسلح کیا جاتا ہے۔