ایس پی سنگھا کی 68 ویں برسی پر جوزف فرانسس کی صدارت میں تقریب 22 اکتوبر کو منعقد ہو گی

SP Singha

SP Singha

لاہور (رشیدلالہ) پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی کے پہلے سپیکر ،قائد اعظم کے ساتھی اور فخر مسیحیان دیوان بہادر ایس پی سنگھا کی 68ویںبرسی 22اکتوبر ہفتہ کو ان کی آخری آرام گاہ واقع گورا قبرستان جیل روڈ لاہور میں منائی جائے گی۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی و نیشنل ڈائریکٹر کلاس ایم اے جوزف فرانسس کی صدارت میں تقریب منعقد ہو گی جس میں ملک بھر سے سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات اظہار خیال کریں گی۔سنئیر وائس چیرمین مارٹن جاوید مائیکل ، مرکزی رہنماء ضیاء کھوکھر نے تمام پارٹی کارکنان سے شرکت کی اپیل کی ہے۔یاد رہے کہ جوزف فرانسس کی قیادت میں طویل عرصے سے ہر سال فخر مسیحیان دیوان بہادر ایس پی سنگھا کی برسی 22اکتوبر کو بڑے جوش و جذبے سے منائی جاتی ہے۔