اسپین: چار منزلہ اپارٹمنٹ میں دھماکہ

Spain Apartment Explosion

Spain Apartment Explosion

پامپلونا (جیوڈیسک) اسپین کے شہر پامپلونا سے قریبی تحصیل پیونٹے لا رینا میں ایک چار منزلہ اپارٹمنٹ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔

ناوارا مقامی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دھماکے کی وجہ کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکے کی وجہ سے اپارٹمنٹ کی اینٹیں اور شیشے ٹوٹ کر گلی سے گزرتے لوگوں پر گرے جس کی وجہ سے 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں میں سے 4 کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

عمارت کو رہائشیوں سے خالی کروا لیا گیا ہے اور واقعے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔