سپین انتخابات: حکمران جماعت پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام

Spain

Spain

میڈرڈ (جیوڈیسک) سپین کے عام انتخابات میں حکمران پاپولر جماعت کو عددی برتری تو مل گئی تاہم وہ پارلیمان میں حکومت سازی کے لیے درکار اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ غیر فیصلہ کن نتائج سامنے آنے کے بعد اب اقتدار کی کنجی تیسرے نمبر پر آنے والی پوڈیموس پارٹی کے ہاتھ میں آ گئی ہے۔ ان انتخابات میں تیس سال سے جاری دو بڑی جماعتوں کی اجارہ داری ٹوٹ گئی۔

پاپولر پارٹی 123 نشستیں لینے میں کامیاب ہو گئی جبکہ سوشلسٹ پارٹی کو 90 نشستیں ملیں۔ پوڈیموس پارٹی اور اتحادی تیسری قوت بن کر ابھری ہیں جن کے پاس 69 نشستیں آ گئی ہیں۔ اب وہی پارٹی حکومت بنا پائے گی جس کو پوڈیموس کی حمایت حاصل ہوگی۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق پوڈٰیموس اور سوشلسٹوں کے درمیاں اتحاد کا زیادہ امکان ہے۔ اگر ایسا ہوا تو پاپولر پارٹی اکثریت کے باوجود حکومت بنانے سے محروم رہے گی۔