یورپین ممالک کے کاغذات رکھنے والوں کو پیرس آنے پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر روک رکاوٹ

Airline Alert

Airline Alert

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) سپین۔اٹلی اور دوسرے یورپین ممالک کے کاغذات رکھنے والوں کو پیرس آنے پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر روک رکاوٹ ۔فرانس کے لئے سفر کرنے نہیں دیا جاتا۔

چوہدر ی نثار پابندی ختم کروائیں تفصیل کے مطابق سپین۔اٹلی اور دوسرے یورپین ممالک کے کاغذات رکھنے والوں کو پیرس آنے اور واپس جانے پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر روک لیا جاتا ہے ۔فرانس کے لئے سفر نہیںکرنے دیا جاتا۔

فرانس پولیس کی طر ف سے ایک سرکلر جاری کیا گیا تھا جس میں اس وقت ایک فیملی کو شق کی بنا پر واپس اسلام آباد بھیج دیا گیا تھا ۔تاحال سپین پرتگال اٹلی بیجیئم اور دوسرے یورپین ممالک کے پاکستانیوں کو فرانس کے لئے سفر کرنے نہیں دیا جاتا ۔بلکہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہی انہیں روک لیا جاتا ہے ۔جبکہ اس پابندی کو ختم کروانے کے لئے کوئی بھی لیٹر جاری نہیں کیا گیا ۔ایف آئی اے حکام لوگوں کی لاکھوں روپے کی ٹکٹیںبھی ضائع کروا دیتے ہیں ۔

جبکہ فرانس پولیس نے کہا ہے کہ دوسرے یورپین ممالک کے لوگ واپس فرانس آسکتے ہیں اور اس کے ساتھ اپنے ملک کی واپسی کی ٹکٹ بھی لازمی ہے ۔اس کے بعد فرانس واپسی ہو سکتی ہے۔

لیکن ایف آئی اے حکام اسلام آبا د سے ہی سفر نہیں کرنے دیتے ۔یورپ بھر کے تارکین وطن نے چوہدر ی نثار وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کہ وہ پابندی ختم کروائیں۔اور ایف آئی اے حکام کو نوٹس لیں اور یورپین ممالک کے پیپروں والوں کو اسلام آباد سے فرانس سفر کرنے دیا جائے ۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بھی آئندہ ہفتے فرانس کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں وزیر اعظم نواز شریف بھی کیمونٹی کی اس آواز کو حکومت فرانس گوش گزار کریں اور پاکستانیوں کے امیج کو بحال کروائیں ۔