اسپینش بائیک رائیڈر مارک مارکوئز نے اراگون گراں پری کا ٹائٹل جیت لیا

Bike Race

Bike Race

میڈرڈ (جیوڈیسک) اسپین کے خوبصورت ٹریک پر شیڈول اس بائیک ریس میں دنیا بھر کے رائڈرز نے انٹری ڈالی۔ نفسیاتی برتری رکھنے والے میزبان ملک کے مارک مارکوئز نے سب کو مات دی۔

انہوں نے مقررہ فاصلہ اکتالیس منٹ اور ستاون اعشاریہ چھ سات آٹھ سیکنڈ میں طے کیا اور تیسرا عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مارکوئز کے ہموطن جورج لورینزو معمولی فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔

اٹلی کے ویلینٹینو روسی کو تیسری پوزیشن ملی۔ موٹو تھری کی ریس میں جنوبی افریقی رائیڈر بریڈ بنڈرحریفوں کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے نمبر ٹو رہے۔