اسپارک کے زیر اہتمام جامعہ کراچی میں منعقدہ 6 روزہ ورکشاپ میں کرکٹ میچ کا انعقاد

WORKSHOP SPARC Pakistan

WORKSHOP SPARC Pakistan

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپارک کے زیر اہتمام جامعہ کراچی میں 6روزہ ورکشاپ پر اختتام پذیر ہو گیا۔ ورکشاپ کے دوران فوٹو گرافی،تقریری مقابلوں سمیت کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا ورکشاپ کے اختتامی روز جامعہ کراچی کے کریمنل لیوجی ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کے مابین کرکٹ کا دوستانہ میچ کا انعقاد کی گیا میچوں میں ٹیموں کی قیادت کریمنل لیوجی ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر غلام محمد برفت اور چیئر مین کریمنل لیوجی فتح محمد برفت نے کہ یہ دوستانہ میچ غلام محمد برفت کی ٹیم نے جیت لیا ۔اسپار ک کے تحت جامعہ کراچی میں منعقدہ ورکشاپ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے کوچ سید فیضان باقر ،معروف تاجر رہنماء ایاز میمن موتی والا اور شہر کراچی کے معروف فوٹو جرنلسٹ آصف جے جانے کھلاڑیوں اور مختلف ایونٹ میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف تاجر رہنماء ایاز میمن موتی والا نے کہاکہ نصاب کے ساتھ غیر نصابی صحت مند سرگرمیاں انسانی صحت اور ذہن کے لئے معائون ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے اسپارک کو جامعہ کراچی میں ورکشاپ کے انعقاد اور اس میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہاکہ شہر کی درسگاہوں میں ایسی تقریبات کا انعقاد ضروری ہے بعد ازاں دوستانہ کرکٹ میچ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو اسپارک کی جانب سے کرکٹ کٹ اعزازی شیلڈ و سرٹیفکٹ تقسیم کئے گئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپارک کی پروجیکٹ منیجر شمائلہ مزمل نے جامعہ کراچی کی انتظامیہ ،اساتذہ اور طلباء و طالبات کا شکریہ اداکیا جنہوں نے ورکشاپ کے دوران مکمل تعاون کیا انہوں نے کہاکہ اسپارک آئندہ بھی ایسی تقریبات جامعہ کراچی سمیت شہر کی دیگر درسگاہوں میں منعقد کرتی رہے گی ۔تقریب کے اختتام پر شرکاء تقریب نے طیارہ حادثے کے مرحومین کے لئے خصوصی دعا کی۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر