مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 7/11/2015

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ پاکستان میں 65 فیصد سے زائد آبادی زراعت سے وابستہ ہے’ زرعی شعبے کا ملکی جی ڈی پی میں حصہ 21 فیصد ہے جبکہ ملکی برآمدات کے63 فیصد کا انحصار بھی زراعت پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع کونسل ہال قصور میں وزیر اعظم کسان پیکج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خاں ، ملک احمد سعید خاں ، ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ ، ڈی پی او سید علی ناصر رضوی ‘اسسٹنٹ کمشنر قصور وردہ مشہود شورش، شیخ حبیب ، ناصر محمود خاں ، جمیل احمد خاں ، ملک اعجاز احمد خاں ، حاجی محمد شریف مہر، عطاء محمد قصوری،اسلم خاں میئو، اطہر سلیم ،شوکت نقشبندی، نواز کریمی، صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی ودیگر سنیئرصحافیوں اور کسانوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ کپاس اور چاول کے کا شتکاروں کو فوری مالی امداد کی فراہمی کے لیے 5000روپے فی ایکڑ مالی امداد دی جا رہی ہے۔ زرعی مشینری کی درآمداور مقامی خرید داری پر سیلز ٹیکس میں خاطر خواہ کمی کر دی گئی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ تازہ دودھ، پولٹری اور مچھلی کی مشروط سپلائی پروِد ہولڈنگ ٹیکس میں چھوٹ بھی احسن اقدام ہے۔ حکومت نے 20 ارب روپے سے پوٹاشیم اور فاسفیٹ کھادوں کی قیمت میںفی بوری 500روپے اوریوریا کھاد پر فی بوری 200روپے کی فوری کمی کا بھی اعلان کیا ہے۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ حکومت نے زرعی قرضوں میں اضافہ اور ان کی فراہمی کو آسان بنا دیا ہے۔وزیر اعظم کے اس پیکج میں 2.5ارب روپے سے زرعی قرضوں کی مفت انشورنس کا انقلابی پروگرام بھی شامل ہے۔ زرعی ترقیاتی بینک اور کمرشل بینک ملک بھر میں کسانوں کو قرض فراہم کرنے کے لیے َون وِنڈو کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ بعدازاں سپیکر نے کسانوں میں امدادی چیک بھی تقسیم کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)موڑ کاٹتے ٹرک کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار جاں بحق، دو افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق گنڈا سنگھ قصور کا رہائشی طاہر رسول اپنی موٹر سائیکل نمبر LEK5362پر سوار اپنی ساتھیوں تنویر احمد اور محمد آصف کے ہمراہ لاہور سے قصور کی طرف جا رہا تھا کہ وڈانہ کے قریب ٹرک نمبریLE8271موڑ کاٹ رہا تھا جس کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار طاہر رسول موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سنیئر صحافی منظور شاہین روپال کے والد حاجی اسماعیل جاں بحق، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق قومی اخبار کے چیف ایڈیٹر منظور شاہین روپال، صدر انجمن تاجران ظہور شاہین روپال، رضا روپال کے والد حاجی اسماعیل روپال گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے جنہیں بعد نماز جمعہ قبرستان بابا مولے شاہ میں سینکڑوںسوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126