اسپیکر قومی اسمبلی غیر جانبدار نہیں رہے: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی غیر جانبدار نہیں ہیں ، پاناما لیکس میں نواشریف کے اربوں روپے کے اثاثوں کا انکشاف ہوا اگر نوازشریف بچ گئے اور وہ نااہل ہو گئے تو اداروں کی کیا ساکھ رہ جائے گی ، ہم تو رائیونڈ جواب مانگنے جا رہے ہیں ن لیگ والے بنی گالہ مجھ سے کیا مانگنے آئیں گے۔

کراچی روا نگی سے پہلے ایک بار پھر حکومت ، وزیر اعظم اور اسپیکر پر کڑی تنقید کی ۔ عمران خان نے کہا اسپیکر قومی اسمبلی غیر جانبدار نہیں ہیں ۔ نوازشریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کا ادارہ بھی تباہ کر دیا۔

عمران خان نے کہا ہم تو رائیونڈ جواب مانگنے جا رہے ہیں ، مسلم لیگ ن والے بنی گالہ بلیک میل کرنے آئیں گے کہ نوازشریف کا پیچھا چھوڑ دو ۔ کپتان نے ایک سوال کے جواب میں کہا یہ کیسے بانی ہیں جس کے ساتھ ن لیگ کے لوگ پھر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے احتساب مارچ کے اگلے مرحلے کے لئے 24 ستمبر کی تاریخ پر غور کیا جا رہا ہے۔