خصوصی بچوں کے عالمی دن کے موقع پر سپیشل ایجوکیشن سنٹر فیروز والا میں تقریب

Special Children Day

Special Children Day

لاہور: خصوصی بچوں کے عالمی دن کے موقع پر سپیشل ایجوکیشن سنٹر فیروز والا میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں ذہنی و جسمانی معذور اور گونگے بہرے بچوں کے لئے مینا بازار بنایا گیا تھا جہاں سنٹر کے طلباء نے اپنے ہاتھوں سے چیزیں بنائیں اور فروخت کیں، پروگرام میں سکول کے طلباء اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، خصوصی بچوں کے ہاتھوں بنائے گئے پکوڑے،دہی بھلے،فروٹ چاٹ،سموسے حاضرین نے پسند کیے اور بہترین ڈشز بنانے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر بچوں کے لئے جھولے بھی لگائے گئے تھے جہاں طلباء کی گہما گہمی رہی ۔بچوں نے پینٹنگز بھی بنائیں جنہیں سکول کی دیواروں پر لگایا گیا تھا۔تقریب میںخصوصی بچوں نے ملی نغمے،ٹیبلوز بھی پیش کئے جہاں حاضرین کی جانب سے سراہا گیا۔

اس موقع پر سپیشل ایجوکیشن سنٹر فیروز والا کے ہیڈ ماسٹر سلطان محمد شاہد،ناظم حسین کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے ہماری توجہ کے مستحق ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب انکو ملک کا کارآمد شہری بنانے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ اساتذہ کرام کی محنت سے خصوصی بچے ملک کے مفید شہری بن سکتے ہیں۔ہمیں خصوصی بچوں سے زیادہ پیار اور شفقت سے پیش آنا چاہئے کیونکہ یہ سماعتی ، بصری ، طبعی اور ذہنی معذوری کے باوجود اپنی بات اچھے اندازسے سمجھ بھی سکتے ہیں اور سمجھا بھی سکتے ہیں۔تقریب میں شریک والدین نے معاشرے میں خصوصی افرادکی آگاہی سے متعلق بہترین تقریب کے انعقاد پر سکول انتظامیہ کو کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ایسے پروگراموں کے انعقاد سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

Special Children Day

Special Children Day