سپیشل ایجوکیشن سکول کروڑ کی بس ٹائر خراب ہونے کے باعث بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا

Layyah

Layyah

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) سپیشل ایجوکیشن سکول کروڑ کی بس ٹائر خراب ہونے کے باعث ایک ماہ کے سے بند سکول جانے والے سپیشل بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا، والدین نے اعلیٰ حکام اور DCO لیہ سے مطالبہ کیا کہ بس سروس فی الفور چالو کی جائے تفصیل کے مطابق سپیشل ایجو کیشن سکول کروڑسمیت ضلع بھر کے سکولز کرائے کی نا کافی بلڈنگز میں چل رہے ہیں۔

جب کے حکومت کے پاس لیہ کروڑاور چوبارہ میں سیکنڑوں ایکڑ اراضی موجود ہے،عوامی سماجی حلقوں نے سپیشل ایجو کیشن پنجاب کے اعلیٰ حکام اور پارلیمانی سکٹری شہاب الدین خان سیہڑ سے مطالبہ کیا کہ سپیشل ایجوکیشن سکولوں کی سرکاری بلڈنگزتعمیر کروائی جائے اورکروڑ سکول بس کی مرمت کروائی جائے۔