مخصوص بلدیاتی نشستوں پرانتخاب کیلئے ہاتھ اٹھا کر ووٹ دینے کا قانون منظور

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے انتخاب کیلئے خفیہ رائے شماری کا طریقہ ختم کرکے ہاٹھ کھڑے کرکے ووٹ دینے کاقانون منظور کرلیا گیا،بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے خلاف اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی امور کے صو بائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے بلدیاتی ایکٹ 2013ء میں ترمیمی بل 2015ء پیش کیا ،جسے اپوزیشن کے شدیداحتجاج اور شورشرابے میں متفقہ طور پر منظورکرلیا گیا ۔

اجلاس کے بعد اپوزیشن رہنما حکومت پر خوب برسے ، ایم کیوایم نے تو بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے خلاف اعلی عدلیہ ، الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے اور دما دم مست قلندر کا نعر ہ بھی لگا دیا ۔

ایوان نے مارچ میں ہونے والی مردم شماری سے قبل قومی شماریاتی ادارے میں صوبوں کی نمائندگی یقینی بنانے سمیت ،5 قرار دادیں بھی متفقہ طور پر منظو رکرلیںجبکہ ایم کیوایم کی رکن ہیر سوہو کی ترقیاتی فنڈز سے متعلق تحریک التوا مسترد ہوگئی۔