دوسرا ٹی 20، بھارتی تماشائی جنوبی افریقہ سے ہار پر آپے سے باہر

India vs South Africa

India vs South Africa

کٹک (جیوڈیسک) بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 جاری تھا کہ بھارتی شائقین نے شکست نوشتہ دیوار دیکھ کر صبر کا دامن چھوڑ دیا۔

گراؤنڈ میں مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں پر بوتلیں برسانا شروع کر دیں تاہم کچھ دیر کیلئے میچ روک دیا گیا۔

تھوڑی دیر بعد انتظامیہ حرکت میں آئی تو میچ دوبارہ شروع کر دیا گیا لیکن کچھ دیر بعد بھارتی شائقین پھر سے آپے سے باہر ہو گئے اور مسلسل نعرے بازی اور بوتلیں گراؤنڈ میں برسانا شروع کر دیں۔ گراؤنڈ میں بدنظمی کے باعث بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں گراؤنڈ سے باہر چلیں گئیں اور انتظامیہ نے میچ روک دیا۔