دہشت گرد کاروایاں قوم کو مایوس اور افواجِ کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، شہاب الدین شہاب حسینی

Lahore Terrorism

Lahore Terrorism

کراچی : اسٹاف رپوٹر آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر شہاب الدین شہاب حسینی اور سیکٹری اطلاعات و ترجمان طاہر حسین سید نے لاہور بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان مین بد امنی اور دہشت گردی مین ہمیشہ ملوث رہا ہے اور پاکستان کی ملکی نظریاتی تشخوص کو پامال کرنے اور جغرافیائی سرحدوں کو نقصان پہچانے کی ناکام کوششیں کرتا رہا ہے۔

بھارتی جاسوس کی بلوچستان سے گرفتاری نے بھارت کا اصل چہرہ عیان کردیا ہے اب یہ حکومت ِ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کا تعصبانہ اور پاکستان دشمن چہرہ عالمی برادری کے سامنے عیاں کرے اور دنیا کو باور کرائے کہ بھارت عالمی امن کے لیے خطے میں بہت بڑا خطرہ ہے۔

بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنے کے لیے ہمسایہ ممالک کی سلامتی اور امن کو نقصان پہچانے کی کوششوں میں مصروف رہتا ہے طاہر حسین سید نے مزید کہا کہ پاکستانی ایک عظیم قوم ہے اور اﷲ تعالیٰ نے پاکستان کو ایک عظیم فوج سے نوازا ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی جنگ لڑی ہے اور پاکستان کی خود مختاری اور جغرافیائی سرحدون کی حفاظت کی ہے اور آج بھی بلوچستان سے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کر کے بھارت کو خبردار کیا ہے۔