کھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعہ پولیو بارے آگاہی و شعور اجاگر کرنا روٹری کا اعزاز ہے۔ سلیم جتوئی

District Bar president with Rotary Members

District Bar president with Rotary Members

رحیم یار خان : کھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعہ پولیو بارے آگاہی و شعور اجاگر کرنا روٹری کا اعزاز ہے۔ والدین انسداد پولیو کی ہر مہم میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کوویکسین پلاکر انہیں معذور ہونے سے بچائیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سلیم جتوئی نے روٹری انٹرنیشنل کی پاکستان پولیو کمیٹی کی جانب سے وکلا ء کے مابین کرکٹ ٹورنامنٹ کو سپانسر کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری بار سید فہد شاہ نے کہا کہ روٹری کلب دنیا سے پولیو کے خاتمہ میں دیگر فلاحی و سماجی اداروں کے ساتھ ملکر کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

پولیو کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ نے کہاکہ کینسر، ڈینگی، خسرہ ودیگر تمام بیماریوں کا علاج موجود ہے مگر پولیو دنیا کو داحد مرض ہے جس کے وائرس کے حملہ ہونیکی صورت میں علاج ناممکن ہے۔یہ صرف پانچ سال سے کم عمر بچوںکو لاحق ہو کر انہیں عمر بھر کیلئے ٹانگوں سے معذور کردیتا ہے۔

سیکرٹری کلب سدی سمیع، جان محمد وارثی نے پولیو ویکسین کی اہمیت بارے بتایا۔روٹری کلب کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار وکلاء کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پرشریک کھلاڑیوں کیلئے کیپ، شرٹس و دیگر تحائف صدر و سیکرٹری بارکے حوالے کی گئیں۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ بار کی کابینہ کے ممبران ،سابق صدربار منظور وڑائچ، ذوالفقاربیگ،خرم حفیظ، لالہ ناصر محمود، خواجہ ارشاد احمد، وسیم چوہدری،فرحان عامرو دیگرروٹری کلب کے ممبران کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

District Bar president with Rotary Members

District Bar president with Rotary Members

فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com