کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کے مثبت پہلووں سے دیگر کمیونٹیز کو روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گوہر الماس خان

Goher Almass khan

Goher Almass khan

ُلیڈز (لیاقت علی شاہ سے) ھیڈنگلیے کے مشہور کرکٹ گراونڈ میں پاکستان کی 70 ویں جشن آزادی کے سلسلہ میں تقاریب جاری ہیں اور بریڈفورڈ قونصل جنرل آف پاکستان احمد امجد علی، لارڈ میئر لیڈز جین ڈاوسن، لارڈ میئر بریڈفورڈ عابد حسین جماعتی ، ممتاز کمیونٹی لیڈر گوہر الماس خان ،ریور نڈ ھسٹن ، مساجد کونسل کے رفیق سہگل،راجہ اے ڈی اور دیگر عوام نے بھر پور انداز میں شرکت کی اور کرکٹ کھیل کر پاکستان کے مثبت پہلووں کو اجاگر کیا اور کمیونٹی میں اتحاد کو اکھٹے کھیل کر فروغ دیا۔