کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کا سرپرستی کے ذریعے ہی صحت مند معاشرہ پروان چڑھ سکتا ہے

Karachi News

Karachi News

کراچی : نیشنل بینک سی ایس آرڈویژن کے سر براہ اویس اسد خان نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل بینک ہر دور کی طرح موجودہ دور میں بھی کھیلوں کے فر وغ کے لئے اپناکردار ادا کررہاہے اور انشااللہ یہ کر دار ادا ہوتارہے گا۔

کیونکہ میں اور بینک کے صدر سید اقبال اشرف یہ سمجھتے ہیں کہ کھیلوں کا شعبہ ملک کے چند اہم شعبوں میں سے ایک ہے۔نیشنل بنک غربت کے خاتمے ،تعلیم کے فروغ اور صحت کی بنیادی سہولیات کے ساتھ اسپورٹس کے ہر شعبوں کے فروغ کے لئے جدو جہد میں مصروف ہے ،کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے ذریعے ہی صحت مند معاشرہ پروان چڑھ سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعز از میں کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے دئے گئے استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا استقبالئے میں کھیلوں کی نامور شخصیات نے شرکت کی اویس اسد خان نے کہاکہ میں آج جس مقام پر ہوں اس مین اللہ تعالی کا کرم والدین کی دعا ئیں اور نیشنل بینک کا کردارہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک نے آج ملک میں سی ایس آر اور کھیلوں کی سر پر ستی کا بیڑرہ اٹھایا ہوا ہے میں ملک کے تمام اداروں سے اپیل کرونگا کہ وہ کھیولں کے فروغ کے لئے جوکردار ادا کرسکتے ہیں۔

کیونکہ اگر کھیل کے میدان آباد نہیں ہونگئے تو ہمارے نوجوان غلط سر گر میوں کی طرح راغب ہونگے اویس اسد خان نے کہا کہ ملک میں جس انداز میں کھیل پستی کا شکار ہورہے ہیں اس کی واضع مثال موجودہ اولمپک میں پاکستان کے کھلاڑی کس طرح حصہ لے سکے اویس اسد خان نے کہا کہ انشااللہ نیشنل بینک اپنے اسپورٹس کمپلیکس کی طرح کو شش کررہا ہے کہ کراچی میں بینک کو فٹبال اور ہاکی کے لئے اگر قطہ اراضی دئے دی جائے تو نیشنل بینک 2 مزید گراونڈ کا اضاضہ کرے گا انہوں نے تفصیل کے ساتھ 2015-2016 کی کھیلوں کی سر گرمیوں سے آگاہ کیا انہوں نے موجود ایسو سی ایشنوں کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ ایک ادارے کو ہی اسپانسر شپ کے لئے منتخب نہ کریں۔

بلکہ مختلف اداروں سے مختلف مد میں اسپانسر شپ حاصل کریں قبل ازں تقریب کے مہمان خصوصی KWSB کے DMD محمداسلیم خان STF کے سیکریٹری خالدرحمانی KBBA کے صدر غلام محمدخان PSWA سیکریٹری اطلاعات عظمت اللہ خان SBAکے سیکریٹری اصغر بلوچ KCS کے سیکریٹری باران بلوچ KDAOC کے اسپورٹس سیکریٹری ایم نسیم ، SDA کے سیکریٹری محمدسعید KMC سجن یونین کے صدر ذوالفقار شاہ KDA کے ایڈ یشنل ڈائریکتر سید حامدرضویKSBA کے سیکریٹری محمداجمل فٹبال آرگنائز ر عبدالرزاق KWSB آفیسرزکلب کے چیرمین ا نجینئر ایم ند یم نے نے بھی خطاب کیا جبکہ محمدعارف ایڈوکیٹ نے نظامت کے فرائض انجام دئے تقریب کی صدرات کھیلوں کی نامور سر پر ست اسمامحمدعلی شاہ نے کی اور انہوں نے اویس اسد خان کی کھیلوں میں خدمات کو زبر دست خراج تحسین ادا کیا تقریب کے آغاز پر قاری حافظ حمزہ رزاق نے سانحہ کوئٹہ اور سانحہ ناظم آباد کے لئے دعائے مغفرت کرائی اس موقع پر KWSB آفیسرز کی جانب سے اویس اسد خان کو شیلڈ دی گئی جب کہ فردوس اتحاد کی جانب سے محمدحیدر خان نے اجرک پیش کی۔