کھیل اور ادبی مقابلے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، سید عمران شاہ

Badin School

Badin School

بدین (عمران عباس) کھیل اور ادبی مقابلے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ایسے پروگرامات کا انعقاد ہونا ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار تعلقہ ایجوکیشن آفیسر سید عمران شاہ نے پیر عالیشاہ اسٹیڈیم میں سماجی تنظیم ایم ڈی ایف کی جانب سے ضلع بدین کے آٹھ اسکولز کے مابین کرائے جانے والے کھیلوں اور ادبی مقابلوں کے پروگرام دوستی اسپورٹس ایوینٹ میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ ایم ڈی ایف کا جنہوں نے یہ پروگرام منعقد کیاجس کے باعث بچوں کی نشو نماءاور بہتر صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں،ایم ڈی ایف کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹرخالد حسین میمن، پروگرام مینیجر عدنان احمد میمن، ایس او ایل ایف آرگنائزیشن کے سہیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جبکہ پروگرام میں مختلف کھیل کھیلے گئے جس میں بچوں کے درمیاں بہت ٹف مقابلے ہوئے جبکہ جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیئے گئے۔