الواجد اسپورٹس کے کھلاڑی عمر خان انتقال کر گئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) الواجد اسپورٹس فٹ بال کلب گذری کے نو جوان کھلاڑی عمر خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

عمر خان کے انتقال پر الواجد اسپورٹس کے جنرل سیکریٹری عبدالستار خان ،محمود ،ٹیم کے کپتان مختار احمد ،و دیگر کھلاڑیوں اور آفشل سمیت اسپورٹس حلقوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات اور کھلاڑیوں نے فٹ بال کے کھلاڑی عمر خان کے وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔