واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی کے زیراہتمام شجر کاری مہم کا آغاز کورنگی میں کر دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپوٹر) واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی کے زیراہتمام شجر کاری مہم کا آغاز کورنگی میں کر دیا گیا ہے، شجرکاری مہم کا آغاز شوٹنگ بال کے سابق نامور کھلاڑی قمرالسلام پیارے نے اپنے دستے مبارک سے نیم کا درخت لگا کر کیا۔

اس موقع پر واحد اسپورٹس کلب کے کھلاڑیوں اور اہلیان علاقے کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی، اس موقع پر نامور کھلاڑی قمرالسلام پیارے نے کہا کہ واحد اسپورٹس کلب نے کھیلوں کے ساتھ مثبت سرگرمیوں اور عوامی خدمت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور یہ شجر کاری مہم بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

انھوں نے کہا کہ درخت ہماری زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں اور ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، اس موقع پر واحد اسپورٹس کلب کے صدر ایم شمیم قریشی، منیجر عبدالرشید، کپتان محمد شمیم، جاوید اختر، اعجاز احمد، ناصر بلوچ، عبداللہ، الطاف احمد اور دیگر علاقہ معززین بھی موجود تھے۔

Wahid Sports Shooting Ball Club

Wahid Sports Shooting Ball Club