کالونی اسپورٹس کا سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری رحیم بخش بلوچ کو مبارکباد

Sports Football Club

Sports Football Club

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب سعود آباد ڈسٹرکٹ ملیر کا اہم اجلاس زیر صدارت گلفراز احمد خان منعقد ہوا جس میں کلب کی سالانہ کار کردگی کا جائزہ اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ۔اجلاس میں کلب کے جنرل سیکریٹری اور این بی پی فٹ بال تورنامنٹ کے آرگنائزر ضمیر السلام ،امیر محمد خان ،ایم اے خالد ، محمد عدنان ،محمد عابد ،سراج الدین طالب ،سابقہ انٹر نیشنل فٹ بالر پی آئی اے نسیم احمد ،جاوید و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں کالونی اسپورٹس کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے نو منتخب جنرل سیکریٹری رحیم بخش بلوچ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اُمید ظاہر کی کہ رحیم بخش بلوچ فٹ بال کی ترقی اور اس کے فروغ کے لئے اپنا قائدانہ کردار ادا کرینگے۔