اسپورٹس کے لئے وزیر علی خوجہ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا

Condolences

Condolences

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان ،اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان ،انور فاروقی ،علیم خان موسیٰ ،عظمت اللہ خان اور دیگر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے سابق رکن کرکٹ کی ممتاز شخصیت وزیر علی خوجہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی تمام گناہوں کی مغفرت اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے مشترکہ بیان میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے حوالے سے وزیرعلی خوجہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کرکٹ کے لئے وزیر علی خوجہ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔