اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پیسر آصف سیالکوٹ ریجن کے کپتان مقرر

Muhammad Asif

Muhammad Asif

لاہور (جیوڈیسک) اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد آصف قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو میں سیالکوٹ ریجن کی قیادت کریں گے۔

صدر نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ محمد آصف آئی سی سی اور پی سی بی کی طرف سے کلیئر ہو چکے ہیں، میں نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ ہمارے ریجن کی قیادت کریں۔

عبدالرحمان اور بلاول بھٹی سمیت کسی بھی کھلاڑی کو ہمارے اس فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں، صدر ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ کیمپ کے دوران بھی پیسر کا رویہ مثالی رہا اور میں ان سے مطمئن ہوں۔