نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم روزانہ عصر کے بعد ازواج مطہرات کے گھر تشریف لے جاتے تھے۔ عبدالعزیز طاہر

Layyah

Layyah

لیہ : چک نمبر ایک سوا کسٹھ ٹی ڈی اے میں فوجی ایوب کلاسرہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم روزانہ عصر کے بعد ازواج مطہرات کے گھر تشریف لے جاتے تھے۔

محفل میلاد مصطفی کی صدارت پیرطریقت حاجی حافظ اللہ بخش قادری نے کی۔پیرخالدسراجوی، صدیق چشتی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔علامہ عبدالعزیز طاہرسراجوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم روزانہ نمازعصر کے بعد باری باری ازواج مطہرات کے گھر تشریف لے جاتے۔ ان کی خیریت دریافت کرتے۔ انہیں کسی چیز کی ضرورت ہوتی تووہ لاکر دیتے۔انہوںنے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ گھروالوں کی ضروریات پوری کرنا رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت مبارکہ ہے۔ محفل میں مسلمانوں نے کثیر تعدا دمیں شرکت کی۔