جشن بہاراں موہری شریف نیزہ بازی کے مقابلوں کا انعقاد

Derakotla Tent Pegging Festival

Derakotla Tent Pegging Festival

کوٹلہ ارب علی خان : جشن بہاراں موہری شریف نیزہ بازی کے مقابلوں کا انعقاد ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد مہمان خصوصی تھے نیزہ بازی کی16سے زائد ٹیموں نے شرکت کی تقریب کا اہتمام راجہ ضمیر اور راجہ منیر موہری اور اہلیان موہری نے کیا نیزہ بازی کے مقابلوں میں پنجاب بھر کے تمام اضلاع سے نیزہ باز کلبوں نے اپنے نامور کھلاڑیوں سمیت شرکت کی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کر کے شائقین سے خوب داد وصول کی۔

اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلع چوہدری شبیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیزہ بازی اور کبڈی جیسے ثقافتی پروگراموں میں شرکت کر کے خوشی محسوس ہوتی ہے اور قابل تحسین ہیں وہ لوگ جو اپنا پیسہ اپنی وقت دے کر اپنے ملک کی ثقافت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں آج کے اس ثقافتی اور روایتی رنگوں سے بھر پور میلے میں پنجاب بھر کی عوام نے جس دلچسپی اور شوق سے شرکت کی۔

اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ دور حاضر میں جتنی بھی جدت آ جائے عوام کو اپنی مٹی اور اپنی ثقافت سے ہمیشہ پیار رہے گا کھلاڑیوں نے جس خوبصورتی سے کھیل پیش کر کے آ ج کے اس نیزہ بازی کے میلے میں شائقین کیلئے دلچسپی کو برقرار رکھا ہے تمام کھلاڑیوں اور آ ج کے اس پنڈال کو سجانے والی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ہار جیت کسی بھی کھیل کا حصہ ہوتی ہے اسیمقابلے سے آگے بڑھنے کی لگن کی پیدا ہوتی ہے۔

اسی طرح اگر کھیلوں کے میدان آباد ہوتے رہے تو ہماری آنے والی نسلی بے راہ روی کا شکار نہیں ہو ں گی اور وہ معاشرے اور ملک و قوم کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوں گے اس موقع انھوںنے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔