سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان

National Team

National Team

لاہور (جیوڈیسک) سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے شاہد آفریدی کو ہی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

جب کہ دیگر رکھلاڑیوں میں احمد شہزاد، شعیب ملک، مختار احمد، سرفراز احمد، نعمان انور، محمد حفیظ، محمد انور، عمر اکمل، محمد رضوان، یاسر شاہ، سہیل تنویر، عماد وسیم، انور علی اور محمد عرفان شامل ہیں۔ وہاب ریاض کی ٹیم میں شمولیت کا انحصار ان کی ٖفٹنس پر ہے، بصورت دیگر ضیاء الحق کو شامل ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

قومی ٹیم سے 3 کھلاڑیوں بلاول بھٹی، حماد اعظم اور محمد سمیع کو سری لنکا کے خلاف ٹور کے لئے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔