دورہ سری لنکا کیلئے آسڑیلوی ٹیم کا اعلان

Australian

Australian

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلوی ٹیم رواں سال جولائی اگست میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے آئی لینڈرز کے دیس جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا مقابلہ 26 جولائی سے پالے کیلی میں شیڈول ہے۔

2013ء میں دورہ بھارت کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی پر باہر ہونے والے موسس ہینرک کی ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے۔ گھٹنے کی انجری کے شکار مچل سٹارک کی بھی واپسی ہوئی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کھلاڑیوں میں سٹیون سمتھ کپتان، ڈیوڈ وارنر، جیکسن برڈ، جوئے برنز، نیتھن کولٹر نیل، جوش ہیزلووڈ، موسس ہینرک، مچل سٹارک، نیتھن لیون، مچل مارش، عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر نیول، سٹیفن اوکیف اور ایڈم ووجز شامل ہیں۔