سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم 8 سال بعد دس روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئی

Sri Lanka  Blind Cricket Team

Sri Lanka Blind Cricket Team

لاہور (جیوڈیسک) سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم 8 سال بعد دس روزہ دورہپ ر لاہور پہنچ گئی نجی ٹی وی کے مطابق سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان میں تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچ کھیلے گی۔

سری لنکن ٹیم تین، چار اور پانچ اپریل کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ٹی 20 میچز کھیلے گی ون ڈے سیریز کے میچز سات ،آٹھ اور دس اپریل کو ہوں گے پہلے دو میچز جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ اور آخری ایل سی سی اے گرائونڈ میں ہو گا۔

قبل ازیں سری لنکن ٹیم کے لئے فول پروف سکیورٹی طلب کی گئی تھی جس کے بعد ٹیم کو بھیجا گیا ہے۔