سری لنکن صدر کی سنگا کارا کو سفیر بنانے کی پیشکش

Sangakkara

Sangakkara

کولمبو (جیوڈیسک) چار سو چار ون ڈے، ایک سو چونتیس ٹیسٹ اور چھپن ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنیوالے کمارا سنگا کارا کو کرکٹ کا میدان چھوڑتے ہی سیاسی میدان میں انٹری کی پیشکش ہو گئی۔

سری لنکن صدر متھری پالا سری سینا نے عظیم بلے باز کو برطانیہ میں سفیر بنانے کی پیشکش کردی۔

کمار سنگا کارا کا کہنا ہے کہ پیشکش قابل فخر ہے لیکن وہ اس حوالے سے تجربہ نہیں رکھتے۔ سوچ بچار کے بعد کوئی فیصلہ کرینگے۔