سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، 16 رکنی قومی ٹیم دبئی روانہ

Sarfraz Ahmed

Sarfraz Ahmed

لاہور (جیوڈیسک) سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ غیرملکی پرواز سے دبئی روانہ ہو گیا۔ ٹیسٹ سیریز میں سرفراز احمد کی قیادت میں گرین شرٹس کا پہلا امتحان ہو گا۔

کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، اظہر علی، شان مسعود، سمیع اسلم، بابر اعظم، یاسر شاہ، محمد عامر جبکہ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور باؤلنگ کوچ اظہر محمود شامل ہیں۔

ٹیسٹ سیریز کا آغاز 28 ستمبر ابو ظہبی سے ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ دبئی میں کھیل جائے گا۔ پانچ ون ڈے میچز کیلئے دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گراؤنڈ میں میلہ سجے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے جبکہ تیسرا ٹی ٹونٹی میچ لاہور کی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔