سری نگر : ہندوئوں کی بستی کیخلاف پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

Strike

Strike

سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں ہندوئوں کے لیے علیحدہ بستی بسانے کے خلاف سرینگر میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔

بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں ہندوئوں کے لیے علیحدہ بستی بسانے کے منصوبے کے خلاف دارالحکومت سری نگر میں مظاہرہ کیا گیا، یہ مظاہرہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

جس کی قیادت پارٹی کے سربراہ یاسین ملک نے کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

کشمیری رہنما یاسین ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ہندوئوں کے لیے علیحدہ بستی کے قیام سے ہندوئوں اور مسلمانوں میں فاصلے بڑھیں گے، اسی لیے ہم اس کی مخالفت کررہے ہیں۔