سری نگر : بھارت کی ریاستی دہشتگردی، 4 کشمیری نوجوان شہید

Indian Army in Kashmir

Indian Army in Kashmir

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، تازہ ترین کارروائی میں ضلع کولگام کے علاقے میں 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کا واقعہ علاقے کے محاصرے اور فوجی آپریشن کے دوران پیش آیا۔

دوسری جانب سری نگر میں جھڑپ کے دوران 3 بھارتی فوجی بھی جہنم واصل ہو گئے۔