تحصیل سرویکئی : حکومت کے حامی قبائلی ملک ولی جان محسود پر حملہ

South Waziristan

South Waziristan

وانا (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرویکئی میں حکومت کے حامی قبائلی ملک ولی جان محسود پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا ،تاہم وہ میں محفوظ رہے ہیں،جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحصیل سرویکئی کے علاقہ مولے خان سرائے میں حکومت کے حامی قبائلی ملک ولی جان محسود اپنے گھر سے “شاہور”ہائی ا سکول جارہے تھے کہ راستے میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوگیا ، جس سے ولی جان کی گاڑی کو نقصان پہنچا ۔

تاہم وہ دھماکے میں محفوظ رہے ۔اس سے قبل بھی ملک ولی جان محسود پرحملے ہوئے ہیں۔