SSB یوم پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے ڈراز کل آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر ہونگے

Basketball Tournament

Basketball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے تعاون سے 22مارچ 2017ء سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر شروع ہونے والے ” SSB یوم پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ”کے ڈراز (کل) مورخہ 20مارچ کو8بجے شب آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر نکالے جائیں گے۔

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے شریک ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا ایک ایک نمائندہ ڈراز کے موقع پر سیکریٹری طارق حسین کو رپورٹ کریں۔

جاری کردہ ۔سیکریٹری اطلاعات
کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن
کراچی ۔سندھ
مورخہ18مارچ2017ء