ایس ایس پی راؤ انوار بحال، نوٹیفیکیشن جاری

SSP Rao Anwar

SSP Rao Anwar

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایس ایس پی راؤانوار کو بحال کردیا گیا ہے، انہیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے بعد معطل کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی راؤ انوار کی بحالی کے نوٹی فکیشن کے مطابق ان کی فی الحال کہیں تعیناتی نہیں کی گئی ہے۔

راؤانوارنے اپنی معطلی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کی تھی اور کہا تھا کہ انہوں نے قانون کے مطابق چھاپا مارا تھا، معطلی کا حکم غیرقانونی ہے، وہ اپنی 8 سال کی تعیناتی کے دوران تین بار معطل ہوچکے ہیں۔