مستحکم پاکستان کے لیے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا بند کرنا ہوں گی: اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مستحکم پاکستان کے لیے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا بند کرنا ہوں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت نے معیشت کی بحالی کے لیے مثبت اصلاحات کیں، ہیں اس لئے معیشت پر منفی سیاست سے گریز کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی فلاح اور ترقی کے لیے نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی اقتصادی پالیسی ایک کھلی کتاب ہے، جمہوری حکومت نے سب سے پہلے توانائی بحران کے خاتمے پر توجہ دی، موجودہ حکومت نے 3 سال میں شرح نمو میں خاطر خواہ اضافہ کیا، رواں مالی سال 3100 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے معیشت کی بحالی کے لیے مثبت اصلاحات کیں جس کی وجہ سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔