موجودہ سٹیس کو کی سیاست نے عوام کو عزت کی زندگی سے محروم کیا ہے۔ قاری عطاء اللہ

Malka

Malka

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) متحدہ مجلس عمل ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری قاری عطاء اللہ بھدر نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل 13 مئی کو مینار پاکستان پر ایک بڑے جلسہ عام میں موجودہ سرمایہ دارانہ، جاگیردارانہ نظام اور منافقانہ سیاست کے خاتمے کے لیے متبادل نظام دے گی جس کے نتیجہ میں ایوانوں کے دروازے کرپٹ اور قومی خزانہ لوٹنے والوں کے بجائے غریب کے لیے بھی کھلیں گے۔ موجودہ سٹیس کو کی سیاست نے عوام کو عزت کی زندگی سے محروم کیا ہے۔ اس نظام میں غریب کا کام ان بڑوں کو کاندھوں پر بٹھا کراقتدار کے ایوانوں میں پہنچانا اور پھر ان کی عیاشیوں کے لیے بڑے بڑے بل اور ٹیکس ادا کرناہے ۔ ستر سال سے یہی تماشا لگا ہوا ہے ۔ہم نے غریب کے لیے سیاست کا موٹروے کھولناہے ۔قاری عطا ء اللہ بھدر نے کہاکہ 2018 ء کا الیکشن قریب ہے اور سیاسی مسافروں نے پارٹیاں تبدیل کرنا شروع کردی ہیں ۔ یہ ایسے خوش قسمت یتیم ہیں جن کی کفالت کرنے کے لیے ہر پارٹی تیار ہوتی ہے۔ انہی لوگوں نے ہماری سیاست کو بدنام کیاہے ۔ سیاسی پارٹیوں کو کرپٹ عناصر کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہیے ۔ انہوںنے جس پارٹی کو چھوڑا ہے اس میں کیا کردار ادا کیا تھا جو دوسری پارٹی میں شامل ہو کر مثبت کردار ادا کریں گے ۔ سیاسی جماعتوں کو کرپٹ عناصر کی حوصلہ افزائی کی بجائے ان کا الٹرا سائونڈ کرناچاہیے ۔ حرام کی دولت سے الیکشن لڑ کر اقتدار میں آنے والوں کا کوئی نظریہ اور ملک کی بہتری کا ایجنڈا نہیں ۔ قاری عطا ء اللہ بھدر نے کہاکہ ایم ایم اے آئندہ انتخابات میں کرپٹ ، نیب زدہ ، قرضے معاف کرانے والوں اور قومی دولت لوٹ کر باہر کے بینکوں میں جمع کرانے والوں کو ٹکٹ دینے کی بجائے صاف ستھرے ، دیانتدار اور صاحب کردار باصلاحیت لوگوں کوٹکٹ دے گی ۔انہوںنے مرکزی اور صوبائی حکمرانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی کارکردگی پیش کریں کہ انہوںنے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیا کارنامہ انجام دیاہے، انہیں گالیوں اور مولا جٹ کا کردار ادا نہیں کرناچاہیے ، سیاست دان خصوصاً حکمران قوم کا باپ ہوتاہے اور وہ قوم کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھاتا ہے ۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ملکہ(عمر فارو ق اعوا ن سے )تھا نہ گلیا نہ کے قر یب دو مو ٹر سا ئیکلو ں میں تصا دم ۔ ملکہ ر ہا ئشی حا فظ محمد نو ا ز عر ف ننھا شدید ز خمی جبکہ جبا ر شا ہ پلا ہو ڑی ا ور اس کی و ا لد ہ کو معمو لی چو ٹیں آ ئیں ۔جن کو طبی ا مدا د کے لیے مقا می ہسپتا ل بھیج دیا گیا ۔