کم مگر معیاری سکرپٹ پر مبنی فلمیں میری ترجیح ہیں : عائشہ عمر

 Ayesha Umar

Ayesha Umar

کراچی (جیوڈیسک) اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ معیاری ڈرامہ پروڈکشنز کے بعد اب دلچسپ اور تفریح سے بھر پور فلمیں بناکر ٹی وی کے فنکاروں نے پاکستان فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دی ہے جو نہایت خوش آئند ہے ۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ چند سال پہلے تو پاکستان میں فلمیں بننا ہی بند ہو گئی تھیں اور اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ انڈسٹری کو اب دوبارہ سے اپنے قدموں پر کبھی کھڑا نہیں کیا جا سکتا مگر خدا کا شکر ہے کہ ٹی وی کے فنکاروں کی فلموں میں آمد سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھرپور اضافہ ہوا اور اب دھڑا دھڑ اچھی اور معیاری فلمیں بنائی جا رہی ہیں جو انڈسٹری کی تعمیر اور بقا کیلئے نہایت ضروری ہے ۔

کراچی سے لاہور اور یلغار کے بعد کئی ایک فلمیں زیر تکمیل ہیں ۔ ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات کی بنا پر کم مگر معیاری سکرپٹ پر مبنی فلمیں میری ترجیح ہیں ۔