سٹنڈرڈ ایجوکیشن سکول دینہ نے” نعتیہ مقابلہ ”کا جو سلسلہ شروع کیا اچھی کاوش ہے

SES DINA

SES DINA

سرائے عالمگیر (انعام الحق مرزا) سیرت النبی ۖ کے بغیر کوئی زندگی نہیں، سٹنڈرڈ ایجوکیشن سکول دینہ نے” نعتیہ مقابلہ ”کا جو سلسلہ شروع کیا اچھی کاوش ہے۔ سکول کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا سکول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار معروف کالم نگار و صدر علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان نے دینہ میں سٹنڈرڈ ایجوکیشن سکول کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مہمان خصوصی سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری گروپ لیڈر حلقہ پی پی 25 جماعت اسلامی دینہ نے سکول انتظامیہ اور طلباء طالبات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پوزیشن ہولڈرز کو مبارک باد دی ۔ سماجی شخصیت محمد فیاض بٹ نائب صدر جے آئی یوتھ ضلع جہلم نے اپنے تعاون کا یقین دلایا اور بچوں کو دل کھول کر داد دی۔

مہمان گرامی معروف نعت خوان مس عنبر کرن نے کہا سٹنڈرڈ ایجوکیشن سکول دینہ کی طرح ہر سکول کو محفل نعت اور نعتیہ مقابلہ جات کروانے چاہئیے۔ خوبصورت پروگرام کی سٹیج سیکرٹری مس شبانہ کوثر نے کامیاب پروگرام کرنے پر مہمانوں سے خوب داد وصول کی جبکہ سکول کو دلہن کی طرح سجانے کا سہرہ مس مہوش طارق کو جاتا ہے۔ اس نیک پروگرام میں خصوصی تعاون مس رابعہ بصری کا شامل تھا۔ محمد آصف اعوان حلقہ NA 71 سٹنڈرڈ ایجوکیشن سکول کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ سٹنڈرڈ ایجوکیشن سکول دینہ کی پرنسپل میڈم عظمیٰ نعیم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا اگر میرا اسٹاف مس رابعہ بصری، مس سائرہ ، مس مہوش مس عظمی مس شبانہ مس سحرش اور وائس پرنسل میڈم مریم لیاقت کا تعان نہ ہوتا تو شاید ہم اتنا شاندار پروگرام نہ کر سکتے ۔ نعتیہ مقابلہ جو کلاس اول سے لیکر کلاس دہم 10th تھ تھا پہلی پوزیشن عنبر یٰسین کلاس دوئم ، دوسری پوزیشن اُم حجاب کلاس چہارم جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب کا تعلق کلاس دہم کاشف وسیم تھے۔